اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس وقت کے سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل دوہزار گیارہ کے احتجاجی مظاہروں کے دوران بحرینی وزیر خارجہ کی طرح ہی سرگرم عمل تھے- خالد بن احمد نے مزید کہا کہ بحرین، بالخصوص دوہزار گیارہ کے واقعات کے سلسلے میں سعود الفیصل کے موقف کو فراموش نہیں کرے گا- واضح رہے کہ سعود الفیصل چالیس برس تک سعودی عرب کے وزیر خارجہ رہنے کے بعد ابھی حال ہی میں اس عہدے سے معزول کر دیئے گئے ہیں- بحرین میں دوہزارگیارہ سے ملک میں ڈیمو کریسی اور اصلاحات کے لئے بڑے پیمانے پر مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔ آل سعود، بحرینی عوام کی تحریک کے شروع میں ہی " سپرجزیرہ " کے زیر عنوان فوجیں بھیج کر آل خلیفہ کے ساتھ مل کر بحرینی عوام کو سرکوب کر رہی ہے-
.......
/169